۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
موکب اباصالح

حوزہ / ایران کے شہر قم المقدسہ میں نیمۂ شعبان اور روزِ ولادت حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے لے کر مسجد جمکران تک مشی (پیدل مارچ) کا اہتمام کیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدسہ میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے لے کر مسجد جمکران تک مشی (پیدل مارچ) کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں افکار اسلامی قم المقدسہ کے تعاون سے زائرین حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت کے لئے موکب محبین اباصالح (عج) کا انعقاد کیا گیا۔

موکب محبین اباصالح (عج) کے منتظمین و بانیان کی طرف سے پاکستانی مومنین کی نمائندگی کرتے ہوئے عمود نمبر 108 پر زائرین حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں دودھ و پستہ، شربت روح افزاء اور پانی کی سبیل کے ذریعہ خدمت کی گئی جو نیمۂ شعبان المعظم اور 15 شعبان المعظم روزِ ولادت حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف میں جاری رہی۔

قابلِ ذکر ہے کہ کرونا کی وجہ سے دو سالہ وقفہ کے بعد اس سال ایرانی حکومت نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی رعایت کے ساتھ نیمۂ شعبان کے مراسم کی اجازت دی تھی اور ایک محتاط اندازہ کے مطابق اس سال نیمۂ شعبان میں 30 لاکھ سے زائد زائرین نے پیدل مارچ اور مسجد جمکران میں نیمۂ شعبان المعظم کے اعمال میں حصہ لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .