۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
افکار اسلامی نشست

حوزہ / اراکین افکار اسلامی قم المقدسہ کی مجتمع آموزش عالی حکمت و دین‌ پژوہی کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین عبدالمجید زہادت کے ساتھ نشست منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 29 جون 2022ء بروز بدھ کو اراکین افکار اسلامی قم المقدسہ کی مجتمع آموزش عالی حکمت و دین‌پژوہی کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین عبدالمجید زہادت کے ساتھ نشست منعقد ہوئی۔

مجتمع آموزش عالی حکمت کے سرپرست نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دینی و ثقافتی امور میں خلوص بہت مہم ہے۔

انہوں نے مرکز افکار اسلامی کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا: نہج البلاغہ اور کلامِ امیرالمومنین علیہ السلام کی خدمت ایک افتخار ہے جو آپ کو نصیب ہوا ہے۔ اس بابرکت کام میں مزید آگے بڑھیں اور کسی بھی قسم کی کسر اٹھائے نہ رکھیں۔

حجت الاسلام والمسلمین عبدالمجید زہادت نے کہا: طلبہ کو اپنے فرزندان کی تربیت سے بھی غافل نہیں ہونا چاہئے چونکہ ہم بسا اوقات اپنی تعلیم، تدریس اور تبلیغی وغیرہ امور میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ دوسروں کے فرزندوں کی تربیت تو کرتے ہیں لیکن اس دوران بدقسمتی سے ہماری اولاد ہماری سرپرستی سے محروم ہونے کی وجہ سے صحیح تربیت نہیں ہو پاتی۔ جس کی طرف بہت زیادہ توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مجتمع آموزش عالی حکمت میں ثقافتی امور کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین سید حسینی نے بھی تبلیغی اور ثقافتی امور کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ثقافتی و فرہنگی امور میں ہر ممکن تعاون کا یاد دلایا۔

قابلِ ذکر ہے کہ افکار اسلامی قم المقدسہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل عباس نے سرپرست مجتمع آموزش عالی حکمت و ثقافتی امور کے سرپرست کی خدمت میں افکار اسلامی کی فعالیت اور خدمات پر مبنی رپورٹ پیش کی اور آخر میں ان بزرگان کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .