۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مرکز افکار اسلامی کانفرنس

حوزہ / مرکز افکار اسلامی کی طرف سے 20 مارچ 2022ء کو پاکستان کے شہر جنڈ میں نهج البلاغه کانفرنس اور جامعه جعفریه جنڈ کے سالانه تبلیغی و تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز افکار اسلامی کی طرف سے 20 مارچ 2022ء کو پاکستان کے شہر جنڈ میں نهج البلاغه کانفرنس اور جامعه جعفریه جنڈ کے سالانه تبلیغی و تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا۔ جس میں درج ذیل علماء کرام نے خطاب کیا:

حجت الاسلام مولانا شیخ انور نجفی اسلام آباد

حجت الاسلام مولانا محمد افضل حیدری لاہور

حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کراچی

حجت الاسلام مولانا سید علی رضا نقوی لاہور

حجت الاسلام مولانا مقبول حسین علوی انگلینڈ

حجت الاسلام مولانا پروفیسر عابد حسین سرگودھا

حجت الاسلام مولانا سیدرضی عباس ہمدانی؛ پرنسپل جامعہ جعفریہ جنڈ

حجت الاسلام مولانا سید حافظ کاظم رضا نقوی لاہور

حجت الاسلام مولانا انیس الحسنین خان اسلام آباد

حجت الاسلام مولانا ملک ظفر عباس انگلینڈ

حجت الاسلام مولانا سید امیر حسین نقوی انگلینڈ

حجت الاسلام مولانا عارف حسین واحدی اسلام آباد

حجت الاسلام مولانا لیاقت علی اعوان اسلام آباد

حجت الاسلام مولانا نذیر حسین ناصری اور دیگر علماء کرام نے خطاب کیا۔

اس عظیم الشان پروگرام میں ضلع بھر سے 80 سے زائد علماء کرام نے شرکت کی اور افکار اسلامی کے اداروں جامعہ جعفریہ اور جامعہ زینبیہ کی فعالیت کو قریب سے دیکھا۔

سرپرست افکار اسلامی حجت الاسلام مولانا مقبول حسین علوی نے اپنے خطاب میں افکار اسلامی اور جامعہ جعفریہ و زینبیہ کے پروگرامز پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو نہج البلاغہ کے سلسلہ میں کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا۔

حجت الاسلام مولانا شیخ انور نجفی، حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سمیت تمام خطباء کرام نے اپنے اپنے خطاب کے دوران افکار اسلامی کے سرپرست اور اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان مراکز کی فعالیت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور تعلیمات نہج البلاغہ سے روشناس کرایا۔

مرکز افکار اسلامی کی طرف سے نهج البلاغه کانفرنس اور جامعه جعفریہ کے سالانہ تبلیغی و تربیتی اجتماع کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .