حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ جعفریہ جنڈ میں سرمایہ ملت علامہ ملک ظفر عباس کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرحوم کے فرزند مولانا علی عباس نجفی اور آپ کے بھائی کے علاوہ علاقہ کے مومنین نے بھی شرکت کی۔

مجلس عزا سے خطاب میں مدرس جامعہ جعفریہ مولانا لیاقت علی رانجھا نے مرحوم علامہ کی دینی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: علامہ ملک ظفر عباس محض ایک فرد نہیں بلکہ ایک "معاشرے کی مانند" تھے۔ جنہوں نے ہر پہلو سے معاشرتی تربیت اور تعاون کو فروغ دیا۔
انہوں نے مزید کہا:·وہ یتیموں، بیواؤں اور محتاجوں کے سہارا تھے نیز مدارس علمیہ، علماء و طلباء کے بھی عظیم پشت پناہ تھے۔·انہوں نے مساجد و امام بارگاہوں کی تعمیر کا وسیع نیٹ ورک قائم کیا، جس کی برکات ان کے نامہ اعمال میں جاری و ساری رہیں گی۔

خطیبِ مجلس نے کہا: ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اختتام مجلس پر مرحوم کی گرانقدر خدمات کی قبولیت کی دعا کے ساتھ ان کی بلندی درجات کی دعائیں کی گئیں۔












آپ کا تبصرہ