حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الکوثر کے ایک وفد نے راجن پور میں منعقدہ حضرت علامہ شیخ محمد علی فاضل رح کی مجلس سوئم میں شرکت کی، مجلس کی ابتدا میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی، جس کے بعد مقامی علماء نے مرحوم کو ان کی مذہبی و دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اس کے بعد جامعۃ الکوثر کے سینئر مدرس جناب علامہ شیخ ظفر عباس شاہانی صاحب نے مرحوم کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم علامہ جتنی بڑی علمی شخصیت تھے اس لحاظ سے ان کو نہیں پہچانا گیا اور یہ ہمارا قومی المیہ ہے کہ شخصیات کو انہی کی زندگی میں نہیں پہچانتے۔
آخر میں جناب علامہ انتصار حیدر جعفری نے مجلس عزاء سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شیخ الجامعۃ حضرت علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ کے اس جملے کو بطور خاص ذکر کیا کہ مرحوم علامہ کو اللہ تعالی نے "با برکت قلم" عطا کیا تھا مجلس عزاء کے بعد جناب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد اسحاق نجفی صاحب کے دست مبارک سے مرحوم کے بڑے بیٹے جناب مولانا محمد تقی فاضل صاحب کی دستار بندی کی گئی۔