۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی جامعة المنتظر لاہور میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم

حوزہ/ علامہ سید محمد تقی نقوی نے مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے رئیس وفاق المدارس الشیعہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سوگوار خاندان کو علامہ نیاز نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نیاز نقوی خوش قسمت تھے کہ اس شب جمعہ وقت رحلت آیا جب ہر طرف سید المرسلین خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے تذکرے ہو رہے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے علی مسجد میں علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جسے علامہ سید محمد تقی نقوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے رئیس وفاق المدارس الشیعہ ایت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور سوگوار خاندان کو علامہ نیاز نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نیاز نقوی خوش قسمت تھے کہ اس شب جمعہ وقت رحلت آیا جب ہر طرف سید المرسلین خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے تذکرے ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ علامہ یار محمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے عظیم خاندان کو اللہ تعالی نے نورعلم القرآن و حدیث اور سیرت اہل بیت کی ترویج کیلئے چن لیا ہے۔ یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ علامہ نیاز نقوی اسی عظیم علمی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، افریقہ اور دیگر ممالک میں بھی مدارس دینیہ کھول کر علوم قرآن و حدیث اور سیرت اہلبیتؑ کو فروغ دیا۔ علامہ نیاز نقوی مرحوم اسلامی جمہوری ایران میں قاضی (جج) کی حیثیت سے 25 سال تک کام کرتے رہے۔اسکے بعد علامہ تقی نقوی نے مصائب اہل بیت بیان کئے۔

اس موقع پر علامہ محمد افضل حیدری نے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کے نام تعزیتی پیغام پڑھ کر بھی سنایا، جس میں انہوں نے مرحوم علامہ نیاز نقوی کی اسلامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قرآن خوانی میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ افتخار نقوی، علامہ کرم علی حیدری، علامہ محمد حسین اکبر، قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .