۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایم ڈبلیو ایم دعا کمیٹی کراچی

حوزہ/ مقررین نے کہا کہ عشق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ہی ہم طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں پاکستان میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نفاذ ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے دنیا و آخرت کی پریشانیوں کا نجات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ دعا کمیٹی صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ یوم رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادقؑ کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد، دعا کی تلاوت کا شرف مولانا ثقلین عباس زکزکی نے حاصل کیا جس میں سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شہر کے معروف شعراء، منقبت خواں حضرات ثاقب رضا ثاقب، ارشد جلالوی، محمد علی جلالوی، ریاست میر، عزادار حسین کاظمی، ناصر آغا، شاہ حسین الدین رحمانی، علی حیدر، رضا جعفری، برادر طالب، اقبال کاظمی، محمد رضا، رضی زیدی، مرتضی رضوی، سلیم شمشاد، حسین مہدی نگری، محمد علی نگری، حسین موسی، نایاب حسین، عدنان سیفی نے بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سجاد شبیر رضوی علامہ حبیب حیدر، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی جمعیت برادران اہلسنت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ہی ہم طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں پاکستان میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نفاذ ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے دنیا و آخرت کی پریشانیوں کا نجات اللہ تعالٰی کے احکامات اور رسول خدا (ص) و اہلبیتؑ رسول کی سیرت طیبہ پر عمل میں مضہر ہے عاشقان رسول ختم نبوت کے تحفظ کیلیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے عالم اسلام استعماری طاقتوں کے سازشوں کو سمجھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں

مولانا فیروز الدین رحمانی نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے پیروکاروں کی مقدس ہستیوں کی توہین ایک نا قابل جرم ہے انبیائے کرامؑ و اہلبیتؑ اطہار سے بڑھ کر مقدس کوئی ہستی ہو ہی نہیں سکتی صوبائی رہنما برادر ناصر حسینی نے کہا کہ قرآن کریم کی تفسیر رسول خدا (ص) کی مکمل زندگی ہے حرمت و ناموس محمد مصطفی (ص) و اہلبیتؑ رسول (ص) پر مرنا سعادت پے ہم مسلمان اللہ تعالٰی کی جانب سے بھیجے گئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبرؑ و اولاد رسول (ص) کی احترام کے قائل و محافظ ہیں عالمی استعمار اور اس زرخرید ایجنٹ اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے عاشقان رسول خدا و اہلبیتؑ رسول (ص) کی محبت کو یہودیوں کے آلہ کار ہرگز ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتے محفل میلاد میں نظامت کے فرائض برادر ناصر حسینی نے انجام دئیے ۔ محفل میلاد کے اختتام پر رسول خدا (ص) و امام جعفر صادقؑ کی ولادت کی خوشی میں نیاز کا اہتمام کیا گیا،جس میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .