۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کی رہنما سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کو اقبال (رح) کا پاکستان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابقہ سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال علیہ رحمۃ کے یوم پیدائش کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں آج بھی وہی حالات ہیں جن کا تذکرہ علامہ اقبال نے پاکستان بننے سے پہلے اپنی شاعری میں کیا وطن عزیز کو اقبال کا پاکستان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اگر شاعر مشرق و عظیم رہنما علامہ محمد اقبال کے پیغام کو صحیح معنوں میں سمجھا جاے اور اس پر عمل کیا جاے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا ہر جوان اقبال کا شاہین بن کر ان کے خوابوں کی تکمیل کرے گا ۔

انہوں نے کہا پاکستان اقوام عالم میں ایک باوقار مقام تب ہی حاصل کرے گا جب علامہ محمد اقبال کے خیالات و پیغامات کو عملی جامہ پہنایا جاے گا اقبال کے افکار اور ان کی فکر انگیز اور بصیرت افروز کلام سے قوم کو محروم رکھنا ملک و قوم سے نا انصافی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال علیہ رحمۃ نے مسلمانان ہند کو مایوسی کی اندھیری غار سے نکال کر امید و وقار کے راستے پر گامزن کیا اور اسی طرح آج بھی ان کے افکار پر عمل کر کے ہماری قوم ایک پر وقار اور عظیم قوم بن سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .