۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
حجاب

حوزہ/ عزاخانۂ قتیل العبرات کراچی پاکستان کی طرف سے زن، زندگی اور حجاب کا عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں بچیوں و خواہران سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالات حاضرہ اور امریکی حجاب مخالف پروپیگنڈہ کے خلاف عزاخانۂ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے زن، زندگی اور حجاب کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس میں خواتین آنلائن بھی شرکت کر سکتیں ہیں۔

قتیل العبرات کے مینجمنٹ کے مطابق، حالات حاضرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ موضوع اس وقت ہر عورت کے لئے اہم اور اس کی سپر ہے، جبکہ اسلام مخالف دشمنان خدا ہر طرح سے عورت کو غلط طریقے سے اکسا کر اپنے مذموم عزائم پورا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عنوان دشمنوں کی ناک رگڑنے کے لیے ہے۔ زن، زندگی اور آزادی کے بجائے زن، زندگی اور حجاب کے عنوان پر ورکشاپ کا اہتمام ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہ پروگرام زن، زندگی اور حجاب کے تعلق سے جو امریکی پروپیگنڈے ہیں اور آزادی اظہار کے بہانے سے جو طاغوتی سازشیں ہورہی ہیں اسے صحیح معنی میں بتلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زن، زندگی اور حجاب ورکشاپ میں زیادہ سے زیادہ بچے حصہ لیں اور جو کراچی سے باہر ہیں وہ آنلائن حصہ لیں چاہئے اپنا ایک منٹ کا ویوز ہی صحیح پر ضرور شرکت کریں ۔

عزا خانۂ قتیل العبرات کے اراکین کے مطابق، اس پروگرام میں شرکت کے لئے ضروری نہیں کہ تقریر بھیجے، بلکہ وہ شرکت کنندگان کے ویوز کو اپنے پیج پہ لگائیں گے جو Google کے ذریعے سے ہم Analysis کریں گے۔اس وقت شرکت کنندگان کی بھیجی گئیں اکثر ویڈیوز، پینٹنگز Google پہ موجود ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے اپنی سرگرمیوں کو عزاخانہ کے نام سے چینل کو سرچ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ آواز صرف ہماری یا ایران کی تنہا آواز نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت دنیا بھر کی خواتین کی حرمت کا مسلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل کے ناپاک وجود کو مٹانے کے لئے اس تحریک میں ہمارے ہم قدم بنیں اور اس سلسلے میں اگر تین سال کی بچی بھی اگر ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں ویوز دے گی تو ہمارے لئے وہ ایک بہترین ذاکرہ اور عالمہ سے کم تر شمار نہیں ہوگی، کیونکہ اس چھوٹی سی بچی کے ذہن میں جناب زینب سلام اللہ علیہا کی ذات ان کے کارنامے اور عورت کا تقدس اور حجاب باقی ہے۔

یاد رہے کہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ بچے شریک ہو سکتے ہیں اور 3 سال سے 7 سال کے بچے نقاشی اور 8 سال سے 10 سال کے بچے کوئز میں حصہ لے سکیں گے۔ 11 سال سے 20 سال تک کی بچیاں تقریر کرسکیں گی۔ کامیاب امیدواروں کو شیلڈز اور تحائف دئیے جائیں گے۔

نوٹ: فری رجسٹریشن کے لئے ابھی رابطہ کیجئے۔

03340774291

http://qateelulibaraat72@gmail.com

کراچی میں زن، زندگی اور حجاب کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .