۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ ناصر عباس

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد راستہ علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہونے میں ہی مضمر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افکار اقبال کی تجدید عہد حاضر میں ضروری ہو گئی ہے آپ ایک دل سوز اور دور اندیش رہنما تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد راستہ انکے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہونے میں ہی مضمر ہے آپ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے گراں قدر اور ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں اور اسلام کے حقیقی پیغام کی ترجمانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .