۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ سید اسد اقبال زیدی

حوزہ/ صوبائی صدر نے شرکاء اجلاس پہ زور دیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام اور تنظیمی کارکردگی عوام تک پہنچائیں اور ہر طرح کے حالات میں عوام الناس کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد ڈویژن کے اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پہ صوبائی عاملہ، 8 اضلاع اور تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز نے تنظیمی صورتحال اور برسات و سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے اجلاس میں رپورٹ پیش کی۔

صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے اس موقع پہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے شرکاء اجلاس کی حوصلہ افزائی کی اور قومی معاملات سمیت موجودہ حالات میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا، اس موقع پہ صوبائی صدر نے شرکاء اجلاس پہ زور دیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام اور تنظیمی کارکردگی عوام تک پہنچائیں اور ہر طرح کے حالات میں عوام الناس کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود رہیں۔

صوبائی صدر نے ضلعی عہدہ داران سے خطاب میں خود احتسابی، خود سازی پر توجہ دینے پہ زور دیا، اس موقع پہ علامہ اسد اقبال زیدی نے تنظیمی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ، صوبے بھر میں تشیع کے حقوق کے تحفظ اور قومی جماعت کی مضبوطی کیلئے تمام عہدہ داران و کارکنان کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے موجودہ صوبائی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جنگل کا قانون نافذ ہے اور ہم ایک عرصے سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے، عوام کے جان، مال و ناموس کو تحفظ فراہم کیا جائے اور اگر حکمرانوں نے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے تو پھر عوامی رد عمل فطری ہے جسکے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا، حکمرانوں کو چاہیئے کہ جس عوام سے ووٹ لیتے ہیں انکی فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات کا خیال رکھیں۔

اس موقع پہ حیدرآباد ڈویژن کے اجلاس میں صوبائی آملہ کے ارکان علامہ اسد رضا نعیمی، مولانا ابصار حسین شاہ ، محترم معظم شاہ سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .