۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
شیعہ علماء کونسل کی جانب سے شہید دانش زیدی کی گیارہویں برسی کا انعقاد

حوزہ / شیعہ علماء کونسل کی جانب سے منعقدہ مجلس عزاء سے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری حجت الاسلام علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ملت کے نوجوانوں کو شہداء کی سیرت اور ان کے افکار کو اپنانا چاہئے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کی جانب سے شہید دانش زیدی کی گیارہویں برسی کا انعقاد 7 مارچ 2024ء بروز جمعرات مسجد خیرالعمل (انچولی) میں عمل میں آیا۔ جس میں حجت الاسلام علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس شجر سایہ دار کی جڑوں میں بے شمار شہداء کا پاک لہو شامل ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہداء کے راستے پہ چلتے ہوئے خودسازی پہ توجہ مرکوز رکھی جائے ونیز شہداء کے افکار اور ان کی سیرت کا عمیق مطالعہ کرتے ہوئے دین، ملک و ملت کی خدمت کی جائے سیرت آئمہ علیہم السلام پہ چلتے ہوئے معاشرہ سازی کرتے ہوئے ظہور امام زمانہ عج کیلیے زمین سازی کی جائے۔

انہوں نے کہا: آج امت مسلمہ کو جس سنگین صورتحال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجلس عزاء میں شہید کے اہلخانہ اور ان کے دوستان سمیت مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی رضوی، صوبائی سیکریٹری مالیات محترم کوثر رضا، صوبائی رہنماء محترم افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر زاکر اہلبیت محترم حسن رضاء، ڈویژن کے جنرل سیکریٹری مولانا سجاد حاتمی، سابق صوبائی سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی، سابق ڈیوژنل سیکریٹری محترم آفتاب، ضلع وسطی کے آرگنائزر برادر حسنین عباس، محترم احمد جعفری، برادر محمد علی دیگر نے شرکت کی۔

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے شہید دانش زیدی کی گیارہویں برسی کا انعقاد

واضح رہے کہ فخر نوجوانان ملت جعفریہ شہید دانش زیدی کو ان کی فعالیت، دین و ملت کی خدمت سے خائف ہوکر سن 2013ء میں ان کے گھر کے باہر ملک و اسلام دشمن دہشتگردوں نے آتشیں اسلحہ کے ذریعہ فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .