۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
احتجاجی مظاہرہ

حوزہ / شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کی جانب سے قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری و یکجہتی کے لئے کراچی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کی جانب سے قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری و یکجہتی کے لئے کراچی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا: فلسطین کی آزادی قر یب ہے اور عنقریب قبلہ اول صہیو نیوں کے شکنجہ سے آزاد ہو گا۔ اقوام متحدہ اپنی منا فقت چھوڑ کر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے عملی اقدام کرے۔ فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کو مسلح جدوجہد کا آغاز کر نا چائیے۔

رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن (شعبہ خواتین) کی جانب سے قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری و یکجہتی کے لئے کراچی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر حسنین مہدی،مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی،صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی،علامہ رضی حیدد،علامہ عابد عر فانی،علامہ کامران عابدی سمیت دیگر رہنماوں نے شر کت کی۔

مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی صدر علامہ اسد اقبال نے فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جاری رکھنے کا عزم کر تے ہوئے کہا: بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی۔ جو آج تک جاری ہے۔

انہوں نے کہا: اقوام متحدہ اپنی منا فقت چھوڑ کر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے عملی اقدام کرے۔ فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کو مسلح جدوجہد کا آغاز کر نا چائیے۔ فلسطین کی آزادی قر یب ہے اور عنقریب قبلہ اول صہیو نیوں کے شکنجہ سے آزاد ہو گا۔

اس موقع پر شر کائے ریلی میں شریک خواتین و بچوں نے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا ئے ہوئے تھے۔ جن پر اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرہ درج تھے۔

ریلی کے اختتام پر شر کاء نے امریکی،اسرائیلی اور فرانسیسی پر چم بھی نذر آتش کئے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کا مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے احتجاجی مظاہرہ

شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کا مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے احتجاجی مظاہرہ

شیعہ علماء کونسل (شعبہ خواتین) کا مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے احتجاجی مظاہرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .