۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ مسئلہ فلسطین اس لئے عالم اسلام سے جڑا ہے کہ مشرقی وسطیٰ یہ فلسطینی مملکت تمام مسلمان ممالک کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر صدر انجمن شرعی شیعیان آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں جابر قوتوں نے بے بس و بے کس قوموں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور جبر و تشدد کے بل پر مظلوم انسانوں کی بر حق آواز دبانے کی راہ پر گامزن ہیں مسئلہ فلسطین ایک دیرینہ سیاسی تنازعہ ہے جس کا تعلق براہ راست اسلام اور دنیائے اسلام کے ساتھ ہے دنیا جانتی ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانیہ اور امریکہ نے ایک گھناونے منصوبے کے تحت یورپ سے یہودیوں کو لاکر فلسطین میں آباد کیا اور آہستہ آہستہ فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کرکے یہودی بستیاں تعمیر کی یہاں تک کہ فلسطین کے حقیقی مالک فلسطینی عوام کو مغربی کنارے اور غزہ تک محدود کیا گیا اور اب اس چھوٹے سے علاقے میں بھی مظلوم فلسطینی عوام کو امن و چین سے زندگی گزارنے کا موقع نہیں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر بھی غاصبانہ قبضہ کیا جہاں مسلمانوں کو آزادانہ طور پر عبادات انجام دینے کی اجازت نہیں بلکہ کئی بار مسجد کے اندر بھی نمازیوں پر اسرائیلی فوج نے بے تحاشہ فائرنگ کی ہے صیہونی مظالم کی وجہ سے گزشتہ پچاس سال کے دوران لاکھوں فلسطینی ملک سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے مسئلہ فلسطین اس لئے عالم اسلام سے جڑا ہے کہ مشرقی وسطیٰ یہ فلسطینی مملکت تمام مسلمان ممالک کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی ؒ نے مسلمانوں کو مسئلہ فلسطین کی اہمیت کا احساس دلانے کے لئے ایک دینی اور ملی ذمہ داری کے عنوان سے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کی تاکید کر رکھی ہے پوری ملت اسلامیہ محسوس کرتی ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے بغیر مشرقی وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا ایک آزاد اور خود مختار فلسطین جس کا راجدھانی یروشلم ہو اس مسئلے کا منصفانہ حل ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کے بازیابی کا عزم لیکر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان حسب عمل قدیم یوم القدس کے موقع پر خصوصی تقاریب کا انعقاد کر رہی ہیں تنظیم کے زیر اہتمام تمام جمعہ مراکز سے یوم القدس کی ریلیاں برآمد کی جائیں گی تمام فرزندان توحید سے مخلصانہ اپیل ہے کہ ان ریلیوں میں جوق در جوق شرکت کریں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .