۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
کوئٹہ میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ علامہ محمد جمعہ اسدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر کوئٹہ میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی بزرگ عالم دین امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

تصویری:  کوئٹہ میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کسی صورت میں نہیں چھوڑ سکتے۔اس مشکل صورتحال میں ظالموں کے شکنجے میں پھنسے مظلوموں کی حمایت کےلئے اپنا شرعی وظیفہ سمجھ کر انجام دیں۔

اسرائیل کی مخالفت پاکستانیوں کی بنیادی آئیڈیالوجی ہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان آج مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم القدس منا رہے ہیں قدس کے وارث دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غاصب اور جعلی ریاست ہے جسے دنیا کے غیرت مند مسلمان اور اقوام عالم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ عرب حکمران اگر بیت المقدس اور قبلہ اول کا سودا کرتے ہوئے امت مسلمہ سے خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں م تو یہ ان ممالک کے عوام کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ غیر منتخب غیر جمہوری اور ناجائز حکمرانوں کا فیصلہ ہے جو اسرائیل اور امریکہ کے سامنے سجدہ ریز ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل آج تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر ہے۔ جب کہ آزادی کے بیت المقدس کے لئے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ دنیا بھر کے غیرت مند مسلمان قربانی دے رہے ہیں کویٹہ کے عظیم شہدا جنہوں نے یوم القدس کے موقع پر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور حقیقی مسئلہ ہے. 70سال سے فلسطینی عوام نے مسلسل استقامت اور قربانیوں سے اس مسئلہ کو اجاگر کیا ہوا ہے۔

امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی یوم القدس منایا جا رہا ہے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .