۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی

حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم نے کہا کہ ہم رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی استعمار اور صہیونی غاصب حکمرانوں کے خلاف اور فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم القدس کے موقع پر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر جناب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ روز قدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے اظہار برائٹ اور  جہاد  کے اعلان کادن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قدس کا مسئلہ بھولنے والا نہیں ہے اس دن کو ہمیشہ یاد رکھا جا ہے گا کیونکہ یہ مسلمانوں کے لئے تاریخی مسئلہ ہے۔ صیہونی غاصب حکمران عناصر کی جانب سے فلسطینی مظلوم عوام کے خلاف سازشیں ایک ایسی  جارحیت ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ بلکہ صہیونی غاصب حکمرانوں کی فلسطینی غریب اور بے گناہ مسلمانوں پر ڈھائے گئے ظلم وبربریت دیکھ کر تاریخ شرماتی ہے اسرائیل کے غاصب حکمرانوں کے ہاتھ بے گناہ بچوں فلسطینی کے خون سے رنگین ہیں ۔اسرائیل کے غاصب حکمرانوں نے فلسطینی لاکھوں غریبوں کو شہید اور بے گھر کرکے بچے اور بوڑھوں پر بھی رحم نہیں کیا۔

انہوں نے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے کہ جسکو کوئی بھی اسلامی اور انسانی غیرت رکھنے والا اسلامی ملک ہرگز تسلیم نہیں کر سکتا۔اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو آج معلوم ہونا چاہئے کہ اسرائیل کی تاریخ سیاہ کارناموں سے بھری  پڑی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بعض عرب ممالک کے حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں ہم اس قسم کی سازشوں کو امت مسلمہ کے ساتھ خیانت سمجھتے ہیں۔ اور تعلقات بڑھانے سے یا مخفیانہ رابطہ بر قرار کرنے سے ان کو نقصان اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔عرب ممالک کے حکمرانوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ آج غزہ، لبنان، عراق ، بحرین، سوریا اور یمن کے غریب عوام کے سفا کانہ قتل عام میں شریک جرم ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے عالمی استعمار اور صہیونی غاصب حکمرانوں کے خلاف اور فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .