۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر/ دیدار رئیس مجلس علمای شیعه لبنان با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ / شیعہ مرجع تقلید نے کہا: اس وقت اسرائیل کے خلاف جہاد اور آپس میں اتحاد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ یقیناً یوم قدس پر تمام دنیا کے لوگوں نے مارچ کیا اور امریکہ اور اسرائیل سمیت تمام ظالموں کے خلاف نعرے لگائے لیکن ہم یہ کافی نہیں سمجھتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے گھر میں شیعیانِ لبنان کی سپریم اسلامی اسمبلی کے نائب صدر شیخ علی الخطیب کے ساتھ ملاقات میں انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اسلام کے وقار کو ہمیشہ محفوظ رکھا جائے۔ آج دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو عجیب و غریب دھاروں کا سامنا ہے لہذا تمام مسلمانوں کو متحد ہونا چاہیے۔ اسلام میں کوئی جغرافیائی سرحدیں نہیں اور نہ ہی اسلام کا ان سرحدوں سے کوئی تعلق ہے۔ جہاد اسلام کی عظمت کا ذریعہ ہے اور ہماری ثقافت، عقیدہ اور ایمان اسی پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا: جس وقت اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا اور وہاں کی بعض سرزمینوں پر قبضہ کر لیا تو حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ "تم جہاد کرو" اور لبنانی عوام نے امام کے اس حکم پر لبیک کہا اور امام کے یہ الفاظ کس حد تک موثر تھے اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ لبنانی جوانوں نے جوق در جوق آکر جہاد کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا اور اسی چیز نے صہیونیوں کو لبنان چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔

اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: اس وقت اسرائیل کے خلاف جہاد اور آپس میں اتحاد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ یقیناً یوم قدس پر تمام دنیا کے لوگوں نے مارچ کیا اور امریکہ اور اسرائیل سمیت تمام ظالموں کے خلاف نعرے لگائے لیکن ہم یہ کافی نہیں سمجھتے۔چونکہ آج فقط زبان سے کہنا کافی نہیں بلکہ ہمیں مظلوموں کی حمایت کے لئےعملی اقدامات کرنےچاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج بھی اگر فلسطین میں ایک ایک کر کے مارے جانے والے اکٹھے ہو جائیں اور اتحاد کا ثبوت دیں تو وہ ظالموں کے خلاف جنگ جیت جائیں گے کیونکہ صہیونی موت سے ڈرتے ہیں لیکن ہم مسلمان موت سے نہیں ڈرتے کیونکہ یا تو ہم یہیں کامیاب ہو جاتے ہیں یا ہم شہید ہو جاتے ہیں۔ یقیناً ہمیں میدان میں آنا چاہیے اور متحد ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .