جمعہ 28 مارچ 2025 - 15:17
یوم قدس، عالمی ظلم کے خلاف امتِ اسلامی کی بیداری کی علامت ہے

حوزہ / حجت الاسلام خواستہ نے کہا: یوم قدس، عالمی ظلم کے خلاف امتِ اسلامی کی بیداری کی علامت ہے۔ ظالموں کے خلاف خاموش رہنا مظلوموں سے خیانت کے مترادف ہے۔ ہمیں فلسطین کے حق میں نعرے لگا کر اور ریلیوں میں شرکت کر کے اپنے اس الہی فریضے کو ادا کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مدیر حوزہ علمیہ خواہران اردبیل حجت الاسلام خواستہ نے کہا: عالمی یوم قدس امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ایک عظیم میراث ہے جسے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو نامزد کیا گیا تاکہ فلسطین کی مظلومیت کا پیغام ہمیشہ زندہ رہے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی اس حکیمانہ تدبیر کے کئی برکات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: پہلی برکت یہ ہے کہ آج فلسطین کی نئی نسل اسرائیل کے خلاف استقامت کر رہی ہے، جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے دانشمندانہ اقدامات کا نتیجہ ہے۔ فلسطینی مزاحمتی کارروائیاں جیسے طوفان الاقصیٰ، یوم قدس کی برکات میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: دوسری برکت یہ ہے کہ دنیا کے تمام حریت پسند اور باضمیر افراد بیدار ہو رہے ہیں۔ آج دنیا بھر میں یوم قدس کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

حجت الاسلام خواستہ نے کہا: یہ مسئلہ صرف ایک عربی مسئلہ نہیں بلکہ ہمارے دینی عقائد میں جڑیں رکھتا ہے اور ایک اسلامی و انسانی مسئلہ ہے۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ مظلوموں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اپنا دفاع کریں۔ ہمارے دینی متون میں تاکید کی گئی ہے کہ جہاں بھی مظلوم کو دیکھو، اس کا ساتھ دو اور ظالم کے خلاف کھڑے ہو جاؤ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha