حوزہ نیوز ایجنسی کرمان سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، رودبار جنوب کے امام جمعہ حجت الاسلام صادقی نے اس ہفتے کے نماز جمعہ کے خطبے میں صہیونیوں کی امت اسلامی سے دیرینہ دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ نے سورہ مائدہ کی آیت 82 میں یہود و مشرکین کو اہل ایمان کے سب سے بڑے دشمن کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
انہوں نے مدینہ میں یہودیوں کی عہد شکنی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف ان کی سازشوں اور آج فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: 1500 فلسطینی بچوں کا قتل اور 10 ہزار بچوں کی اسیری، اس ظالم و غاصب حکومت کی غیر انسانی فطرت کو ظاہر کرتا ہے۔
حجت الاسلام صادقی نے امام خمینی (رہ) کے فرمان کی روشنی میں یوم قدس پر مسلمانوں کی فریاد کو ظلم کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار قرار دیا۔
رودبار جنوب کے خطیب جمعہ نے عید سعید فطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اس کی روحانی فلسفے کی وضاحت کی اور امام صادق علیہ السلام کی روایت کی روشنی میں عید فطر کو روزہ داروں کے لیے الہی انعام حاصل کرنے کا وقت قرار دیتے ہوئے مزید کہا: نماز عید میں سورہ اعلیٰ کی تلاوت پر تاکید، تذکیہ نفس اور ماہ شوال میں جہاد اکبر کے لیے آمادگی کی علامت ہے۔
انہوں نے 12 فروردین (یکم اپریل)، یومِ جمہوریہ اسلامی کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کی حمایت کے باوجود پہلوی حکومت کے زوال کو ایک الہی معجزہ قرار دیا اور کہا: مغرب کبھی بھی ایرانی قوم کے ایمان اور عزم کی طاقت کو سمجھ نہیں سکا۔
آپ کا تبصرہ