ہفتہ 29 مارچ 2025 - 05:20
یوم قدس؛ پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں  کی گونج

حوزہ/ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو پوری دنیا میں عالمی یوم قدس کے طور پر منایا گیا۔ بر صغیر ہند، پاک و بنگلہ دیش، ایران ، عراق فلسطین اور دیگر ملکوں کی فضا امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو پوری دنیا میں عالمی یوم قدس کے طور پر منایا گیا۔ بر صغیر ہند، پاک و بنگلہ دیش، ایران ، عراق فلسطین اور دیگر ملکوں کی فضا امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں تاریخی ریلیاں نکالی گئیں۔

یوم قدس؛ پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں  کی گونج

اس دوران پورے ملک کی فضا اسرائیل مردہ اورامریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی. ریلیوں میں شریک کروڑوں کی تعداد میں ایرانی عوام نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی دہشت گردی کی مذمت کی۔

یوم قدس؛ پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں  کی گونج
دہلی میں اسرائل مخالف مظاہرہ

عالمی یوم القدس کے موقع پر ہندوستان کے مختلف علاقوں میں عالمی قدس ڈے کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں نے پورے اتحاد کے ساتھ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے اور شاندار ریلیاں نکالیں۔

یوم قدس؛ پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں  کی گونج
کرگل میں یوم قدس کے موقع پر ریلی

کشمیر کے کرگل ضلع میں عالمی یوم القدس کے موقع پر بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئی جن میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ کرگل ضلع ہیڈ کوارٹر پر سب سے بڑی ریلی امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل اور انجمن جمعیت العلمااثناعشریہ کے زیر اہتمام نکالی گئی، یہ ریلی اثناعشریہ چوک سے برآمد ہوکر مین بازار سے ہوتے ہوئے مسجد حنفیہ چوک سے گزرتے ہوئے بلتی بازار سے واپس اثناعشریہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

یوم قدس؛ پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں  کی گونج
لکھنؤ میں مولانا کلب جواد کی قیادت میں ریلی

لکھنؤ میں بھی تاریخی آصفی مسجد میں عالمی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی جلسہ منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور ساتھ ہی ساتھ امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے جھنڈوں کو نذر آتش بھی کیا۔

یوم قدس؛ پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں  کی گونج
امروہا میں اشرف المساجد میں نمازیوں کا اسرائل کے خلاف احتجاج

امروہا میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد اشرف المساجد میں نمازیوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے جد و جہد میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس سال عالمی یوم القدس خاص اہمیت کا حامل تھا، کیونکہ دہشت گرد اسرائیل ڈیڑھ سال کے دوران غزہ میں پچاس ہزار سے زیادہ بے گناہ فلسطینیوں کا خون بہا چکا ہے، جن میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتیں کی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے انسانیت کو شرمسار کردینے والے جرائم میں امریکا، برطانیہ اور کچھ مغربی ممالک پوری طرح برابر کے شریک ہیں۔

یوم قدس؛ پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائل مردہ باد کے نعروں  کی گونج
قم میں مسجد اقصیٰ کی بازیابی کا مطالبہ

اگست 1979 کو امام خمینی (رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور اسلامی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دن صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ایک آواز ہوکر مظاہرہ کریں تاکہ فلسطینی عوام کی سرزمین سے صیہونی حکومت کو نکالا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha