منگل 13 جنوری 2026 - 16:17
ایران میں ناحق خوں ریزی کے براہ راست ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل: ایرانی عوام کی صدائے احتجاج

حوزہ/ ایرانی عوام نے امریکی اور اسرائیلی سازشوں کو ایک بار پھر بے نقاب کرتے ہوئے ایران میں ناحق خوں ریزی کا براہ راست ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پورے ایران میں 12 جنوری کو دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کی مناسبت سے عظیم ریلیاں نکالی گئیں۔ تہران میں منعقدہ عظیم ریلی کے اختتام پر ایرانی عوام نے ایک قرارداد میں ایران میں ناحق خوں ریزی کا براہ راست ذمہ دار امریکہ اور غاصب اسرائیل کو قرار دیا اور لوگوں کی زندگیوں اور معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے حکام سے مناسب اقدامات کرنے اور بدعنوان عناصر سے فیصلہ کن طور پر نمٹنے کا مطالبہ کیا۔

ایران میں ناحق خوں ریزی کے براہ راست ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل: ایرانی عوام کی صدائے احتجاج

صیہونی و امریکی دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی ریلیاں، پیر کے روز ملک بھر میں بیک وقت منعقد ہوئیں، ساتھ ہی مرکزی ریلی تہران میں منعقد ہوئی جس کے اختتام پر ایک قرارداد پڑھ کر سنائی گئی۔ اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دن کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے کینہ پرور اور خبیث دشمنوں، بالخصوص مجرم امریکہ اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت، نے اپنے منظم کرائے کے فوجیوں اور تربیت یافتہ اور مسلح عناصر کو میدان میں اتارا جنہوں نے سرکاری اور نجی املاک کو تباہ کیا، بڑے پیمانے پر گاڑیوں کو آگ لگائی اور سیکورٹی اہلکاروں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا۔ قرآن پاک، مساجد، مقدس مقامات اور ایران کے مقدس پرچم کو نشانہ بنانے کی گستاخی کی۔ ان اقدامات سے دشمن کا مقصد خانہ جنگی کو ہوا دینا اور غیر ملکی مداخلت کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ایران میں ناحق خوں ریزی کے براہ راست ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل: ایرانی عوام کی صدائے احتجاج

قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہم انقلابی اقدار اور نظریات سے تجدید عہد کرتے ہوئے، دہشت گردوں اور کرائے کے قاتلوں کے شرمناک اقدامات سے اپنی نفرت اور بیزاری کا اعلان کرتے ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم غیر ملکی حکومتوں کی مداخلت اور ایران کی غیرت مند اسلامی قوم کے دشمنوں، قاتل ٹرمپ کے بے شرمانہ بیانات اور یورپی یونین کے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور مجرم امریکہ اور صیہونی حکومت کو ناحق خون بہانے کا براہ راست ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

ایران میں ناحق خوں ریزی کے براہ راست ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل: ایرانی عوام کی صدائے احتجاج

صیہونی و امریکی دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی ریلی کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی متحد قوم، متاثرہ افراد بالخصوص ان فسادات کے شہدا اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں، فوجی افسروں، پولیس اہلکاروں، امام زمانہ علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں اور سماجی نظم و ضبط میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف جنگ کے اگلے مورچوں پر ڈٹ جانے والی وفادار رضاکار فورسز کی کاوشوں کو سراہتی ہے اور قوم کے سچے خدمت گزاروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کرائے کے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کریں اور ملک میں آشوب برپا کرنے والے عناصر کی کوششوں اور ملک تقسیم کرنے والی بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور سازشوں کو ناکام بنادیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha