پیر 12 جنوری 2026 - 20:12
ایران میں حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت اور رہبر و نظام اسلامی سے عقیدت کے اظہار کے لئے احتجاجی ریلیاں / عوام نے اپنے اتحاد سے کئی ریکارڈ بنا دئے

حوزہ / ایران میں حالیہ دہشت گردی کے خلاف غم و غصہ کے اظہار کے لئے ملک بھر میں ایرانیوں کا سیلاب امڈ آیا جس سے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں پر سکتہ طاری ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج پورے ایران میں "قومی یک جہتی اور امن و دوستی کا احترام" کے عنوان سے ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔ جس میں کئی ملین ایرانیوں نے اپنی شرکت سے ماضی کے کئي ریکارڈ توڑ دیئے۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں گذشتہ دنوں دشمن کے آلہ کاروں کے ہاتھوں دہشتگردانہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ، عام لوگوں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے، سرکاری املاک و اسپتالوں کو نذر آتش کرنے اور مسجدوں و قرآن کریم کو جلانے اور مقدسات کی توہین کے خلاف آج صبح سے ہی ملک کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر نکل آئی اور امریکہ و صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ہاتھوں انجام دیئے جانے والے ان دہشتگردانہ و مجرمانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔

یہ عوامی ریلیاں جسے دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت میں "ایرانیوں کی یکجہتی" کا نام دیا گیا تھا، ایران کے مختلف شہروں منجملہ تہران، بوشہر، مشہد، مغربی آذربائیجان، اصفہان، چہارمحل و بختیاری، گیلان، جنوبی خراسان، سیستان و بلوچستان، بندر عباس، کردستان، جزیرہ قشم، کاشان اور قم میں زبردست جوش و خروش نظر آیا۔

ایران میں حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت اور رہبر و نظام اسلامی سے عقیدت کے اظہار کے لئے احتجاجی ریلیاں / عوام نے اپنے اتحاد سے کئی ریکارڈ بنا دئے

ایران کے دارالحکومت تہران میں صیہونی امریکی دہشتگردوں کے خلاف قومی یکجہتی کے زیرعنوان سب سے بڑی ریلی اور اجتماع :انقلاب اسکوائر" پر ہوا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد قالیباف، ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای، ایرانی نائب صدر محمد رضا عار ف، اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی، کابینہ کے مختلف وزراء، ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی، ثقافتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور امریکہ و صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں اور ان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

ایران میں حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت اور رہبر و نظام اسلامی سے عقیدت کے اظہار کے لئے احتجاجی ریلیاں / عوام نے اپنے اتحاد سے کئی ریکارڈ بنا دئے

ایران میں تمام معیشتی اور اقتصادی مسائل کے باوجود ایران کے بابصیرت اور باشعور عوام نے یہ ثابت کیا کہ وہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ہر ممکنہ رکاوٹوں کو دور کر سکتے ہیں۔

اس بار بھی پورے ملک میں ایرانی قوم نے اپنی اجتماعی موجودگی کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ ایران و اسلام کے نظریات پر مضبوطی سے قائم ہیں اور ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایران میں حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت اور رہبر و نظام اسلامی سے عقیدت کے اظہار کے لئے احتجاجی ریلیاں / عوام نے اپنے اتحاد سے کئی ریکارڈ بنا دئے

امریکہ و صیہونی حکومت سمیت عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری اور قومی یکجہتی کے اعلان کے لئے یہ ریلیاں ایسی حالت میں نکالی گئیں کہ جب جمہوریہ اسلامی ایران میں ان شہداء کے احترام میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha