منگل 13 جنوری 2026 - 06:00
قرآن کریم و اہل بیت (ع) سے انس اور ان کی پیروی میں ہی کامیابی اور نجات ہے

حوزہ / حوزہ اور یونیورسٹی کی استاد نے کہا: ہمیں اپنے اتحاد و وحدت کو قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کے سائے میں پروان چڑھانا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران جامعة الزہرا (س) کی استاد محترمہ محمد رضائی نے کہا: آخر الزمان کے فتنوں اور مسائل سے مقابلہ کے لئے صبر و بصیرت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام خطبہ نمبر 173 میں فرماتے ہیں کہ "وَلَا یَحْمِلُ هَذَا الْعَلَمَ إِلَّا أَهْلُ الْبَصَرِ وَالصَّبْرِ": اور (آخرالزمان کے فتنوں میں) اس (جنگ) کے جھنڈے کو وہی اٹھائے گا جو نظر رکھنے والا، (مصیبتوں پر) صبر کرنے والا اور حق کے مقامات کو پہچاننے والا ہو۔ لہذا ان فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے صبر کے ساتھ بصیرت بھی ضروری ہے۔

حوزہ اور یونیورسٹی کی اس استاد نے مزید کہا: بصیرت حاصل کرنے کا واحد راستہ قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام سے انس اور ان کی پیروی میں ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں اپنے اتحاد و وحدت کو قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کے سائے میں پروان چڑھانا چاہئے اور عملی طور پر ان کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha