پیر 12 جنوری 2026 - 20:09
خون بہانا اور وحشیانہ پن صیہونیوں کی ذات میں شامل ہے / ایرانی قرآن، دین اور اپنے رہبر سے محبت کرتے ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین قمی نے کہا: خون بہانا اور وحشیانہ پن صہیونیوں کی ذات میں شامل ہے وگرنہ پہلوی تو کسی حساب میں نہیں آتے۔ البتہ جو کچھ ان دنوں میں ہوا وہ کسی جنگ سے کم بھی نہیں تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد قمی نے اپنے ایک پیغام میں کہا: خون بہانا اور وحشیانہ پن صہیونیوں کی ذات میں شامل ہے وگرنہ پہلوی تو کسی حساب میں نہیں آتے۔ البتہ جو کچھ ان دنوں میں ہوا وہ کسی جنگ سے کم بھی نہیں تھا۔ ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ جنگ ختم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: خباثت کے خاک و غبار میں اور میڈیا پر مختلف پروپیگنڈہ کے ذریعہ دشمن حقیقت کو برعکس دکھانا چاہتا ہے۔

حجت الاسلام قمی نے کہا: ہمارا پست دشمن اپنے کرائے کے ایجنٹوں اور شرپسندیوں کے ذریعہ لوگوں کے عزم و ارادہ کو کمزور کرنے کے درپے تھا۔

انہوں نے مزید کہا: صہیونیوں نے دنیا میں جمہوری اسلامی ایران کی ایک غیر حقیقی اور مسخ شدہ تصویر پیش کرنے کی کوشش کی۔ خاص طور پر ان چند دنوں میں معصوم اور بے گناہ افراد کو شہید اور مقدسات کی توہین کر کے دنیا کو دکھانا چاہا کہ گویا یہاں جنگل کا قانون غالب ہے اور دوسری طرف یہی منافقین اپنے آپ کو ایرانیوں کا ناجی اور فکرمند ہونے کا بھی دکھاوا کرتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین قمی نے مزید کہا: میں ان شب و روز میں لوگوں کے درمیان موجود تھا اور میں نے لوگوں کی قرآن کریم، مساجد، امام بارگاہ سمیت نظام اسلامی سے عقیدت اور محبت دیکھی۔

انہوں نے کہا: اگر ہم کہتے ہیں کہ بعض ملکی مسائل پر احتجاج کرنے والے افراد کی صف ان شرپسندوں، فسادیوں اور دہشت گردوں سے الگ ہے تو یہ کوئی نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ عین حقیقت ہے اور یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ کیا عوامی املاک، حکومتی عمارتوں اور ایمبولینسز، مذہبی اماکن، دوکانوں اور عوامی سازوسامان کو تباہ کرنا اور آگ لگانا احتجاج کہلاتا ہے؟ ان فسادیوں نے حتی جائز احتجاج کرنے والے افراد کا بھی حق ضائع کیا۔

تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے کہا: یاد رکھیں کہ ایرانی قوم قرآن، اسلام اور اپنے رہبر سے محبت کرتے ہیں۔ خداوند متعال ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha