ہفتہ 10 جنوری 2026 - 12:28
کسی بھی قسم کا فتنہ و فساد نظام اسلامی اور انقلاب کے ساتھ غداری ہے

حوزہ/ حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کسی بھی قسم کے فتنہ و فساد کو نظام اسلامی، انقلاب اور ارض پاک سے غداری اور خیانت سے تعبیر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے حالیہ ملکی حالات پر جاری اپنے بیان میں امریکہ، صہیونی حکومت اور ان کے پالتوؤں کی جانب سے ایران میں لوگوں کے اموال کو نقصان پہنچانے اور دیگر خراب کاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور اسرائیل نے ہمیشہ کی طرح اور اسی طرح 12 روزہ جنگ میں اور اب ان دنوں میں یہ واضح کر دیا کہ ان کے پاس ایران زمین کو تباہ کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کی کوئی ریڈ لائن نہیں ہے اور ان کا مقصد صرف جنہوری اسلامی ایران کی سرزمین کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا اور اس ملک کے وسائل کو لوٹنا ہے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: عوام کو فسادیوں سے اپنی راہیں جدا کرنی چاہئیں اور غداروں کو قوم کے سامنے رسوا کرنا چاہیے۔

ہم رہبر معظم انقلاب کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکام سے دن رات ایک کر کے اپنے ہم وطنوں کے جائز حقوق کے حل کا مطالبہ کرتے ہیں اور نظام و انقلاب اسلامی سے کسی بھی قسم کے فتنہ و فساد اور غداری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha