بدھ 14 جنوری 2026 - 22:22
حوزات علمیہ، علماء و فضلاء پہاڑ کی طرح رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا: حالیہ فسادات میں امام حسین ابن علی علیہما السلام کے پیروکاروں، مظلوم لوگوں اور سیکورٹی گارڈز کو شرپسندوں اور فسادیوں نے داعشی وحشیوں کے طور طریقوں سے شہید کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے آیت اللہ نوری ہمدانی کے دفتر میں ایران کے صوبہ زنجان کے طلباء اور فضلاء کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کے دوران کہا: لوگوں اور عوامی املاک کے خلاف فسادیوں کے وحشیانہ حملوں اور مظالم نے داعشی وحشیوں کا طرز عمل اختیار کیا اور گویا واقعہ کربلا کی یاد تازہ کر دی۔

انہوں نے موجودہ حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: حوزات علمیہ، علماء و فضلاء پہاڑ کی طرح رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں موجود رہیں گے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے سربراہ نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امام علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "اپنے پروردگار کی معرفت حاصل کرو" چونکہ جو شخص خدا شناس ہوتا ہے وہ دوسروں پر ظلم نہیں کرتا اور دوسروں کے حقوق کو ضائع نہیں کرتا۔ خداشناس انسان خداوند متعال کے أوامر و نواحی کو ہمیشہ مدنظر رکھتا ہے اور معاشرے میں ایسے عمل کرتا ہے کہ اس کی طرف دشمنان خدا کی انگلیوں نہ اٹھیں۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: اگر ہمارے اعمال رضای خدا کے لئے ہوں تو عین اس وقت جب ہم ظاہرا شکست کھا چکے ہوتے ہیں درحقیقت کامیاب ہوتے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "چاہے قتل کریں یا قتل ہو جائیں ہم (چونکہ حق پر ہیں لہذا) ہر دو صورت میں کامیاب ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha