جمعرات 15 جنوری 2026 - 15:57
تہران؛ برطانیہ کے سفارت خانے کے سامنے طلبہ و طالبات کا زبردست احتجاج

حوزہ/ تہران یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات نے گزشتہ روز، ایران کے اندورنی معاملات میں مداخلت اور برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے خلاف برطانیہ کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مردہ باد برطانیہ، مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات نے گزشتہ روز، ایران کے اندورنی معاملات میں مداخلت اور برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے خلاف برطانیہ کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مردہ باد برطانیہ، مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

طلبہ نے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ مردہ نعروں سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت، برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ اور ایرانی جھنڈے کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس موقع پر طلبہ نے شیطان بزرگ امریکہ اور غاصب اسرائیل کے جھنڈوں کو نذرِ آتش کردیا۔

واضح رہے چند روز قبل، برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے ایران مخالف شرپسندوں نے احتجاج کی آڑ میں سفارت خانے پر اور ایرانی قومی جھنڈے کی توہین کی تھی اور برطانیہ پولیس تماشائی بنی رہی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha