حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام خمینی کے متولی حجت الاسلام سید حسن خمینی نے گذشتہ دنوں ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں اور شرپسندوں کی جانب سے بے گناہ شہریوں، سیکورٹی فورسز اور املاک پر حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے اپنے جاسوسوں اور ایجنٹوں کو میدان میں اتارا لیکن ایرانی عوام نے تاریخی ریلیوں کے ذریعے ایک بار پھر دشمن کو مایوس کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے بارہ روزہ جنگ کے دوران فسادات کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم ناکام رہے اور کسی مناسب موقع کی تلاش میں تھے۔ گذشتہ دنوں موقع پاکر دوبارہ کوشش کی۔ اگر دشمن کامیاب ہوتے تو تلخ ترین واقعات جنم لیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کرنے کی ضرورت ہے۔ بابصیرت اور بہادر رہبر عوام کا سہارا اور پناہ گاہ ہیں۔
حجت الاسلام سید حسن خمینی نے کہا کہ ایران کو ٹکرے کرنا صہیونی حکومت کے ناکام عزائم میں شامل ہے۔ شام اور صومالیہ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ سعودی عرب اور ایران جیسے بڑے ممالک کو بھی حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ایران میں فسادات اور ہنگامے کرنے والے بیرونی دہشت گرد تھے۔ ایرانی عوام کسی بے گناہ کو آگ نہیں لگاتے اور نہ ہی سر تن سے جدا کرتے ہیں۔ بے گناہ انسانوں کا لرزہ خیز قتل داعشی دہشت گردوں کا کام ہے۔









آپ کا تبصرہ