۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان: ہم شروع دن سے ہی طالبان سے مزاکرات کے مخالف رہے ہیں ۔تحریک طالبان پاکستان را کے ہاتھ میں کھلونا بنی ہوئی ہے ۔سیاسی اور معاشی بحرانی صورتحال میں تحریک طالبان کا پاکستان پر حملوں کا اعلان پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کاری کا واضح ثبوت ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے ہی طالبان سے مزاکرات کے مخالف رہے ہیں ۔تحریک طالبان پاکستان را کے ہاتھ میں کھلونا بنی ہوئی ہے ۔سیاسی اور معاشی بحرانی صورتحال میں تحریک طالبان کا پاکستان پر حملوں کا اعلان پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کاری کا واضح ثبوت ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ سرحد پارسے مسلسل حملے کئے جارہے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے ۔ تحریک طالبان پاکستان افغانستان میں بیٹھ کر ریاست پاکستان پر حملہ آور ہے پاکستانی حکومت افغانسان کی طالبان حکومت سے احتجاج کرنے سے بھی گھبرا رہی ہے۔

مزید کہا کہ گذشتہ دنوں کوئٹہ میں خودکش بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ اور اس کی ذمہ قبول کرنا واضع کرتا ہے کہ ان کے مزید کیا عزائم ہیں۔بلوچستان کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں بلوچ عوام کے ساتھ ہیں،ریاست پاکستان عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے سنجیدگی دیکھائی نہیں دے رہی ۔

آخر میں کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مربوط حکمت عملی واضح کریں۔کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور زخمی ہونے والے سپاہی کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .