۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
افغانستان

حوزہ/ افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک دھماکے میں پاکستان کے حکومت مخالف گروپ ٹی ٹی پی کے چھ ارکان ہلاک اور کچھ زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک دھماکے میں پاکستان کے حکومت مخالف گروپ ٹی ٹی پی کے چھ ارکان ہلاک اور کچھ زخمی ہو گئے۔

گزشتہ ماہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ایک جھڑپ کے دوران ٹی ٹی پی کی شاخ ’جماعت احرار‘ کا ایک کمانڈر اپنے چھ ساتھیوں سمیت مارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پاکستانی وفد طالبان سے ملاقات کے لیے افغانستان گیا تھا۔ انہوں نے طالبان سے کہا کہ وہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مضبوطی سے نمٹیں۔ حکومت پاکستان کا الزام ہے کہ ٹی ٹی پی اس کی فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان ہی ٹی ٹی پی کو پناہ دیتا ہے۔

افغانستان میں پاکستانی وفد کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پاس پختہ شواہد ہیں کہ افغانستان میں طالبان ٹی ٹی پی کی سرپرستی کرتے ہیں۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے یہ ثبوت طالبان کے حوالے کر دیے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .