۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شهریاری

حوزہ/ حجۃ الاسلام شہریاری نے ایک بیان میں مزار شریف افغانستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے ایک بیان میں افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایک دہشت گردانہ کارروائی کے نتیجے میں عوام، میڈیا اور ثقافتی شعبوں کے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مذمتی بیان کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ملت افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردی کی کارروائی کا سامنا ہوا اور بدقسمتی سے اس دہشت گردانہ کارروائی میں متعدد افغان شہریوں سمیت میڈیا اور ثقافتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

افغانستان کے شمالی علاقہ مزار شریف میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ہونے والی یہ دہشت گردانہ اور بزدلانہ کارروائی، افغانستان میں امت اسلامیہ اور بالخصوص مختلف قوموں اور مذاہب کے درمیان تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کا ایک مضحکہ خیز اقدام تھا۔

یقیناً اس طرح کے غیر انسانی حملوں کے مرتکب عامل اور سہولت کار بدخواہ اور دشمن ہیں جنہوں نے ملت افغانستان کی ہم آہنگی، اتحاد، سلامتی اور ترقی کو نشانہ بنایا ہے۔

ہم؛ اس بزدلانہ حملے کے نتیجے شہید ہونے والوں کے پسماندگان سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

یقیناً افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک میں تناؤ اور تصادم کا سبب بننے والا کوئی بھی عمل ناقابلِ برداشت ہے اور یہ کاروائیاں دین اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی طرف سے انسان مخالف کاروائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ہم افغانستان کے اندرونی امن و امان کے مراکز سمیت بین الاقوامی امن و سلامتی کے مراکز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی اور روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .