۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ سید عمار حکیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کو نشانہ بنانے کے خلاف اپنی ذمہ داری کو پوری کرے اور اسکے خلاف رد عمل دکھائے، دو دن پہلے بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی قومی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کو نشانہ بنانے کے خلاف آواز اٹھائیں اور اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا: "گمراہ کن تکفیری دہشت گرد بین الاقوامی خاموشی اور افغان حکومت کی اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کو قتل کیا جا رہا ہے، جس کا تازہ ترین واقعہ شہر مزار شریف میں پیش آیا۔

انہوں نے کہا، "ایک بار پھر، ہم پوری انسانیت کے خلاف ان گھناؤنی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔"

ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان کے مظلوم عوام کے لیے ذمہ داری سے کام کرے اور ان جارحیتوں اور جرائم کو نظر انداز نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر، ہم پوری انسانیت کے خلاف ان گھناؤنی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان کے مظلوم شیعوں کے لیے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اس بھیانک جرم کو نظر انداز نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعوں کو نشانہ بنانے والے تین دھماکوں میں کم از کم 22 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گردی تنظیم داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .