۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار رئیس شورای علمای شیعه افغانستان با حضرت آیت‌الله سیستانی

حوزہ/ آیت اللہ سیستانی نے کہا: عراق، افغانستان اور دوسری جگہوں میں مرجعیت کی ذمہ داری مکتب اہل بیت علیہم السلام اور اس کے شیعوں کی خدمت کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ صالحی نے نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں آیت اللہ سیستانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج معاشرے کے ثروت مند افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ فقراء اور حاجت مندوں کی مدد کریں۔

انہوں نے افغانستان کے لوگوں کی مشترکہ مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لوگوں اور علمائے کرام کو ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔

انہوں نے مزید کہا: ان حالات میں مرجعیت سے لوگوں کی توقعات بڑھ گئی ہیں اور علماء کی ذمہ داریاں سنگین تر ہوگئیں ہیں۔

آیت اللہ سیستانی نے مرجعیت کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عراق، افغانستان اور دیگر مقامات میں مرجعیت کی ذمہ داری مکتبِ اہل بیت علیہم السلام اور ان کے شیعوں کی خدمت کرنا ہے۔

انہوں نے افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا: افغانستان میں اقتصادی بحران سے نکلنے کے لیے معاشرے کی ثروت مند افراد کو چاہیے کہ وہ کمزور طبقہ اور فقراء کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔

افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ آیت اللہ صالحی نے افغانستان کے لوگوں کی اقتصادی مشکلات کو دور کرنے کے لیے آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .