۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قپانچی  امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو عراقی معاملات میں مداخلت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک عراق میں شیعہ کی شیعہ سے جنگ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے عراق میں سیاسی بحرانوں کے حل اور ایک نئے منصوبے کے وجود کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بحران پر قابو پانے کی ضمانت دے گا۔

انہوں نے عراق کے سیاسی بحران کے حل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان بحرانوں کو حل کرنے کا نیا منصوبہ قومی اکثریت کا اتفاق ہے جو تمام شیعہ گروہوں کی شرکت کی ضمانت دیتا ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے عراقی سنیوں اور کردوں کے شیعہ گروہوں کی تقسیم میں شریک نہ ہونے اور ایک گروہ کے ساتھ مل کر دوسرے گروہ کے خلاف کھڑے نہ ہونے کے مؤقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو عراقی معاملات میں مداخلت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک عراق میں شیعہ کی شیعہ سے جنگ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ان پالیسیوں کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ عراق ایک خودمختار ملک ہے اور یزید و مروان کی حکومت نہیں ہے۔ عراق ہرگز قبائلی حکومت کے دور میں واپس نہیں جائے گا۔

آخر میں، نجف اشرف کے خطیب نے صدام اور حسین کامل کی تاریخ اور تقدیر سے درسِ عبرت حاصل کرنے پر زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .