۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان  مشہد مقدس

حوزہ/ نشست میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید ناظر عباس تقوی کی جانب سے زائرین کی مشکلات کے حل کے لئے بیان کردہ طریقہ کار پر عمل در آمد کے لئے مختلف اقدامات پر تفصیلی بحث کی گئی اور زائرین گرامی کو پیش آنے والی مشکلات اور ان کے راہ حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مشہد مقدس میں شعبہ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کل بروز جمعرات مدیر دفتر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید موسی رضا نقوی کی سربراہی میں کابینہ کی صمیمی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں کابینہ میں شامل نئے اراکین کے تعارف کے ساتھ حلف لیا گیا۔

صمیمی نشست میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید ناظر عباس تقوی کی جانب سے زائرین کی مشکلات کے حل کے لئے بیان کردہ طریقہ کار پر عمل در آمد کے لئے مختلف اقدامات پر تفصیلی بحث کی گئی اور زائرین گرامی کو پیش آنے والی مشکلات اور ان کے راہ حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

نشست میں شعبہ خدمت زائرین کے مسئول جناب جعفر حسین بھٹی نے اپنی پانچ رکنی کمیٹی کا بھی اعلان کیا۔ یہ افراد زائرین گرامی کی خدمت کے لیے ہمہ تن کوشاں رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .