۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
حرم حضرت زینب (س)
حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا

حوزہ / دمشق میں حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا  کی انتظامیہ نے بتایا کہ کچھ مدت تک بند رہنے کے بعد حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا  کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی انتظامیہ نے خبر دی ہے کہ حرم کو تعمیر اور توسیع کی خاطر کچھ مدت تک بند رکھنے کے بعد اس حرم مطہر کو زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حرم کی تعمیرات اور توسیع کی خاطرحرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو کچھ مدت کے لیے بند کر دیا گیا تھا لیکن حرم کا مصلیٰ کھلا رکھا گیا تھا جہاں زائرین نماز پڑھ سکتے تھے لیکن اب حرم مطہر کو زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی تعمیر و مرمت اور توسیع کا کام گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا۔ کام زیادہ ہونے کی وجہ سے زائرین کا حرم میں جانا مشکل تھا جس کی وجہ سے حرم مطہر کو عارضی طور پر زائرین کے لئے بند کر دیا گیا تھا جسے اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .