حوزہ/دمشق میں موجود زائرین کے مطابق، اتوار کو حکومت کے خاتمے کے بعد سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق، اس وقت شام میں 300 سے زائد زائرین موجود ہیں۔
حوزہ/دمشق میں پی آئی اے کے دفتر کے ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ باہر جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہونے کے بعد تقریبا 250 پاکستانی زائر دمشق میں پھنس گئے ہیں۔