حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی خیاط نے جو آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے بین الاقوامی شعبے کی طرف سے عراق میں منعقد ہونے والی امام باقر علیہ السلام انٹرنیشنل علمی کانفرنس میں شرکت کے لئے وہاں گئے ہیں حرم حضرت امیرالمؤمنین علی(ع) کی انتظامیہ کےرکن اور کوفہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر سلیم اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ماہ ذی الحجہ میں کوفہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی اور کوفہ یونیورسٹی کے مابین مشترکہ تعاون پر تاکید کے ساتھ یہ طے پایا کہ رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسرز کانفرنس میں شرکت کے لئے علمی مقالات پیش کریں گے۔
کوفہ یونیورسٹی نے رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ علمی میدان میں معاہدے پر بھی اپنی آمادگي کا اعلان کیا اس کے علاوہ فریقین کے درمیان کوفہ یونیورسٹی اور رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی میں مختلف مشترکہ نصاب اور مضامین منجملہ علوم قرآنی،حدیث وغیرہ جیسے مضامین اور نصاب کی تعلیم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کرنے کے حوالےسے بھی گفتگو ہوئی۔