۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سید فرمان حسین

حوزہ/ مولانا سید فرمان حسین صاحب مرحوم عالم با عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دار مبلغ اور مصلح اہل قلم تھے، مذہب اہلبیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے ملک کے مختلف گوشه و کنار کے علاوہ بیرون ملک بھی تشریف لے جاتے تھے۔ تقریر و تحریر میں اصلاح و تربیت آپ کا خاصہ تھا، دینی و مذہبی مقالات کے علاوہ کئی کتابیں بھی تالیف و تصنیف فرمائی جو آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نصاب تعلیم میں شامل آپ کی کتابیں طلاب کی تعلیم و تربیت میں مددگار اور ثواب جاریہ ہیں۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ خطیب اہلبیت پروفیسر مولانا سید فرمان حسین صاحب قبلہ سابق ڈین شعبہ دینیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اس دنیا سے رحلت فرمائی۔ 

انا للہ وانا الیہ راجعون

مولانا سید فرمان حسین صاحب مرحوم عالم با عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دار مبلغ اور مصلح اہل قلم تھے، مذہب اہلبیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے ملک کے مختلف گوشه و کنار کے علاوہ بیرون ملک بھی تشریف لے جاتے تھے۔ تقریر و تحریر میں اصلاح و تربیت آپ کا خاصہ تھا، دینی و مذہبی مقالات کے علاوہ کئی کتابیں بھی تالیف و تصنیف فرمائی جو آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نصاب تعلیم میں شامل آپ کی کتابیں طلاب کی تعلیم و تربیت میں مددگار اور ثواب جاریہ ہیں۔  

آپ بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ  کے مخلص اور تحریک دینداری کے حامی تھے بلکہ تحریک دینداری کے ہمراہ تھے، ادارہ تنظیم المکاتب کی خدمات کو سراہتے تھے، ادارہ کے زیر اہتمام  یونیورسٹی میں کانفرنس کے انعقاد کے علاوہ ملک بھر میں  منعقد ہونے والی دینی تعلیمی کانفرنسوِں میں شرکت فرماتے رھے۔ بجنور ضلع لکھنو میں بانی تنظیم رہ کی یاد میں منعقد ہونے والی سالانہ مجالس میں بھی کئی برس بعنوان خطیب تشریف لائے جو آپ کی بانی تنظیم رہ اور تحریک دینداری سے والہانہ محبت اور لگاو کی دلیل ہے۔ 

اس دور قحط الرجال میں ایسی مفید علمی اور عملی شخصیت کا فقدان ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 

ادارہ تنظیم المکاتب مکاتب کا اظہار افسوس و تعزیت 

ہم خادمان تنظیم المکاتب مولانا سید فرمان حسین صاحب مرحوم کے پسماندگان اور وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ معبود میں دعاگو ہیں کہ رحمت و مغفرت نازل فرمائے ، جوار اہلبیت علیھم السلام میں بلند درجات عطا فرمائے۔ 

خادمان تنظیم المکاتب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .