۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری مرحوم کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد 

حوزہ/ پروفیسر سید طیب رضا، صدر شعبہ شیعہ دینات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مولانا سید غلام عسکری مرحوم کی تعلیمی و مذہبی میدان میں شاندار کارکردگی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعے قائم شدہ ادارہ، تنظیم المکاتب آج پورے ملک میں دینی و جدید تعلیم کو فروغ دے رہا ہے۔ جگہ جگہ مدرسے قائم کئے، مدرسہ کی بحالی اور طلباء و طالبات کے لیے معقول تعلیم و تربیت کا انتظام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علی گڑھ/امام بارگاہ، زہرا باغ، سول لائن، علی گڑھ میں مجلس ترحیم بسلسلۂ ایصال ثواب مولانا سید غلام عسکری مرحوم کے لیے انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا آغاز مولانا ممتاز عباس صاحب کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حاجی سید زاہد حسین نقوی و ہمنوا نے سوز خوانی کی۔ پروفیسر سید طیب رضا، صدر شعبہ شیعہ دینات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے خطاب فرمایا۔

پروفیسر موصوف نے مولانا سید غلام عسکری مرحوم کی تعلیمی و مذہبی میدان میں شاندار کارکردگی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعے قائم شدہ ادارہ، تنظیم المکاتب آج پورے ملک میں دینی و جدید تعلیم کو فروغ دے رہا ہے۔ جگہ جگہ مدرسے قائم کئے، مدرسہ کی بحالی اور طلباء و طالبات کے لیے معقول تعلیم و تربیت کا انتظام کیا۔

اس مجلس کی خاص بات یہ رہی کہ شہر علم و ادب کے تمام جید علماء و ذاکرین نے شرکت کی۔ اس مجلس کا اہتمام حسینی مسجد کے پیش نماز و تنظیم المکاتب کے مدرس اعلٰی، حجت الاسلام والمسلیمین، سید زاہد حسین رامپوری نے کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .