۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خادمان تنظیم المکاتب کا تبلیغی دورہ

حوزہ/ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی کی قیادت میں خادمان تنظیم المکاتب مغربی یوپی، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیس اور اتراکھنڈ کے تبلیغی دورے میں مصروف ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عصر غیبت میں ہندوستان کے گوشہ گوشہ میں پیغام اہلبیت علیہم السلام پہنچانے والے ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ کی قیادت میں خادمان تنظیم المکاتب مغربی یوپی، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیس اور اتراکھنڈ کے تبلیغی دورے میں مصروف ہیں۔

تصویری جھلکیاں: خادمان تنظیم المکاتب کا تبلیغی دورہ

28 فروری کو تنظیم المکاتب کا کاروان تبلیغ مرکزی دفتر واقع گولہ گنج لکھنو سے علی گڑھ کے لئے روانہ ہوا۔ علی گڑھ میں خادمان تنظیم المکاتب نے مولانا پروفیسر سید علی محمد نقوی صاحب قبلہ (فرزند ارجمند سرکار سید العلماء رہ) اور پروفیسر مولانا سید طیب رضا صاحب قبلہ اور دیگر علمی شخصیات سے ملاقات کی اور مکاتب امامیہ کا دورہ کیا، مجلس عزا منعقد ہوئی جسے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب نے خطاب فرمایا۔

۲ مارچ کو کاروان تبلیغ علی گڑھ سے جوگی پورہ گیا جہاں اولا درگاہ عالیہ (شبیہ روضہ) امیرالمومنین علیہ السلام کی زیارت کی، بعدہ مکاتب امامیہ کا دورہ کیا۔

۳مارچ کو کاروان تبلیغ جوگی پورہ سے نانوتہ سہارنپور پہنچا جہاں 12 اور 13 مارچ کو منعقد ہونے والی دو روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا جائزہ لیا۔ نانوتہ سے یہ کاروان کرنال گیا اور مکتب امامیہ کے جائزہ، نماز جماعت اور مجلس عزا کے بعد پانی پت کے لئے روانہ ہوا۔ پانی پت میں مومنین سے ملاقات کے علاوہ جلسہ منعقد ہوا۔

۴ مارچ کو کاروان تبلیغ پانی پت سے مالیر کوٹلہ اور غوث پور مالیرکوٹلہ، مالیر کوٹلہ سے مومنین سے ملاقات، مکتب امامیہ کے دورے کے بعد کاروان تبلیغ سمانہ پہنچا جہاں امام زادہ حضرت مشہد علی رضوان اللہ علیہ کی زیارت کی اور موجود مومنین سے ملاقات کی۔

۵ مارچ کو کاروان تبلیغ سمانہ سے پٹیالہ، پٹیالہ سے جالندھر گیا جہاں مومنین سے ملاقات کی اور مکتب امامیہ کا جائزہ لیا۔

۶ مارچ کو کاروان تبلیغ جالندھر سے ہوشیارپور، ہوشیار پور سے امرتسر، امرتسر سے لدھیانہ گیا۔ یہاں بھی مومنین سے ملاقات کی، مکاتب امامیہ کا جائزہ لیا اور جلسہ منعقد کیا۔

۷ مارچ کو کاروان تبلیغ لدھیانہ سے شملہ گیا جہاں مومنین سے ملاقات کی اور کاروان چندی گڑھ کے لئے روانہ ہو گیا.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .