۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
نجف ہند جوگی پورہ میں قائم ہو گی حضرت علیؑ یونیورسٹی

حوزہ/ سید شجاعت حسین رضوی نگرامی میموریل ٹرست کی جانب سے نجف ہند جوگی پورہ، نجیب آباد ، بجنور ، یوپی میں عنقریب حضرت علیؑ یونیورسٹی قائم ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ سید شجاعت حسین رضوی نگرامی میموریل ٹرست کی جانب سے نجف ہند جوگی پورہ، نجیب آباد ، بجنور ، یوپی میں عنقریب حضرت علیؑ یونیورسٹی قائم ہو گی۔ ٹرسٹ کے سکریٹری سینیئر صحافی جناب سید رضوان مصطفیٰ کے مطابق انشاء اللہ میڈکل، انجینیئرنگ، مینمنٹ ، فارما، نرسنگ، لاء اور بی ایڈ کالج کے ساتھ ساتھ آئی ایس، پی سی ایس ، پی سی ایس جے کی کوچنگ بھی رہے گی ۔

رضوان مصطفیٰ نے بتایا کہ سال میں ایک بار مخصوصی کی مجالس کے دوران ایک ہفتہ کے لئے میڈکل کیمپ بھی لگایا جائے گا جسمیں بلا تفریق مذہب و ملت مریضوں کا مفت آنکھوں کا آپریشن ہوگا، ہارٹ اور شوگر کے مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔

سینیئر صحافی رضوان مصطفیٰ نے لوگوں سے ماہ رمضان میں خصوصی دعا اور مفید مشوروں کی گذارش کی ہے۔

واضح رہے کہ عنقریب سید شجاعت حسین رضوی نگرامی میموریل ٹرست کی جانب سے نجف ہند جوگی پورہ، نجیب آباد ، بجنور ، یوپی میں حضرت علی علیہ السلام یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھی جائے گی۔

نجف ہند جوگی پورہ میں قائم ہو گی حضرت علیؑ یونیورسٹی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .