حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طہٰ فاونڈیشن اور الایمان چریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے جانب سے انجمن اصغریہ نے امسن کلاں میں و انجمن معصومیہ نے نورپور محبوب گنج میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں محترم ڈاکٹر سید محمد شاہد رضوی و محترمہ سمینہ رضوی نے مریضوں کے لئے مفت شوگر، بی پی اور آکسیزن چیک اپ کی خدمت انجام دی ۔
اس کے علاوہ کیمپ پر موجود ان ڈاکٹرز و دیگر خدمتکاران نے مختلف امراض کے شکار مریضوں کو مفت دوائیاں مہیہ کروائی و کیمپ پر حاضر ہوئے افراد کو مفید و کار آمد مشورے بھی دیئے۔
لائق ذکر ہے کہ ۶ جون کو لگے امسن کلاں میں لگے اس کیمپ میں انجمن اصغریہ کی سماجی شخصیات نے خدمت خلق کا والہانہ مظاہرہ کیا و پیش پیش رہے جنمیں جناب محمد قاسم صاحب، افسر حسین صاحب، منتظم عباس صاحب، مولانا امتیاز عباس رضوان صاحب، پیر محمد صاحب، شوکت علی صاحب و وفادار حسین صاحب کی خدمات قابل داد و تحسین رہی۔
جبکہ اسی روز ایک دوسری جگہ نورپور میں لگے دوسرے کیمپ کا انعقاد انجمن معصومیہ کے زیر اہتمام ہوا جس میں نورپور کے مقامی افراد کے علاوہ محبوب گنج ، و بارہ رسولپور جیسے نزدیکی علاقوں کے افراد نے بھی انسانیت کی خدمت کی خاطر لگے اس کیمپ میں حاضری درج کی اور اپنا قیمتی وقت دیتے ہوئے پرجوش انداز میں خدمت خلق انجام دی ۔
ذرائع کے مطابق ان خادمین میں جناب محمد ارشاد صاحب، جناب بادشاہ حسین صاحب، جناب سید محمد دلشاد صاحب و جناب للت موریا کی انسانی خدمات لائق داد رہیں۔