۱۹ آذر ۱۴۰۱ |۱۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۴ | Dec 10, 2022
روضہ کاظمین میں حسین فار ایوریون کی جانب سے میڈکل کیمپ

حوزہ/ روضہ کاظمین میں آٹھویں کے دن حسین فار ایوریون کی جانب سے عین اللہ آئی کلینک کے ساتھ مل کر میڈکل کیمپ لگایا گیا، حسین فار ایوریون کے کیمپ پر شہر کے کئی مشہور ڈاکٹر بیٹھے جس میں عزاداروں کو فری میں دوائیاں دی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ روضہ کاظمین میں آٹھویں کے دن حسین فار ایوریون کی جانب سے عین اللہ آئی کلینک کے ساتھ مل کر میڈکل کیمپ لگایا گیا، حسین فار ایوریون کے کیمپ پر شہر کے کئی مشہور ڈاکٹر بیٹھے جس میں عزاداروں کو فری میں دوائیاں دی گئیں۔

حسین فار ایوریون کی جانب سے میڈکل کیمپ میں ڈاکٹر منور حسین کاظمی، ڈاکٹر مہتاب حیدر، ڈاکٹر روہت سنگھ، ڈاکٹر ضمیر الحسن، ڈاکٹر شگفتہ زیدی، ڈاکٹر میر معصومہ نثار، ڈاکٹر انشا زیدی کے ساتھ ساتھ کئی اور مشہور ڈاکٹر بیٹھے۔

آپ کو بتا دیں کہ حسین فار ایوریون کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام پر پانی کی بوتلیں باٹی گئی تھیں اور میڈکل ایڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں حسین فار ایوریون کے خدمت گزاروں نے ناظم صاحب کے امام باڑے سے لے کر تالکٹورے تک پولیس فورس اور عزاداروں کو پانی کی بوتلیں دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
3 + 5 =