۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
خون عطیہ

حوزہ/ ماگام بڈگام میں 11ویں محرم کے جلوس ذوالجناح کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے انجمن بلڈ ڈونرس کے اہتمام سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماگام بڈگام میں 11ویں محرم کے جلوس ذوالجناح کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے انجمن بلڈ ڈونرس کے اہتمام سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا بلڈ ڈونیشن کیمپ میں درجنوں عزاداروں نے خون کا عطیہ دیا ایل ڈی اسپتال سرینگر کے طبی عملے کے اراکین اور ڈاکٹر صاحبان نے پیشہ ورانہ خدمات انجام دی۔

حجۃ الاسلام آغا سیدمجتبیٰ الموسوی الصفوی نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا معائنہ کیا اور خود بھی خون کا عطیہ دیا اس موقعہ پر آغا مجتبیٰ نے عطیہ خون کی اہمیت اور اسکے اجر و ثواب کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور عطیہ خون دینے والے جوان سال عزاداروں کے جذبہ ایثار و انسانیت کو خراج نذر کیا انہوں نے پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے طبی عملے کا پر خلوص شکریہ ادا کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .