۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کشمیر جلوس

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی اہتمام سے 12ویں محرم کو متعدد مقامات پر علم مبارکر آمد کئے گئے اور جلوس عزا کا اہتمام کیا گیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی اہتمام سے 12ویں محرم کو جن مقامات پر علم شریف کے جلوس بر آمد کئے گئے ان میں جلوس علم شریف لال بازار سرینگر،انجینئرنگ کالیج تا محلہ چک سدرہ بل ، قولی پورہ بمنہ، شولی پورہ بڈگام ،ڈجی ملک گنڈ ،نجلو بیروہ ،ملہ محلہ بمنہ، ذالپورہ سوناواری ، شگن پورہ، سونہ برن اندرکوٹ ، اوڑینہ سوناواری ، نوگام بالا ، امام باڑہ لالہ حاجی اوڑینہ بانڈی پورہ،امام باڑہ ہری نارہ ، امام باڑہ زاڈی محلہ ، دیور پٹن بارہ مولہ شامل ہیں علم کا جلوس صدر جموں وکشمیر انجمن شرعی شیعیان کے نمائندہ حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی نظارت میں لال بازارسرینگر میں برآمد کیا گیا جلوس علم شریف میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر آغا مجتبیٰ نے شہداے کربلا ؑ کو شاندار خراج عقیدت نذر کرتے ہوئے پیغام کربلا کی تشہیر میں اسیران کربلا ؑ کے کردار و عمل کی وضاحت کی آغا مجتبیٰ نے وہ دلدوز واقعات بیان کئے جو واقعہ کربلا کے بعد اہل حرم کے ساتھ پیش آئے، انہوں نے کہا کہ اگر اسیران کربلا شہداے کربلا ؑ کے مقدس خون کی زبان بن کر عاشورا ئےحسینی ؑکی ترجمانی کے لئے موجود نہ ہوتے تو تاریخ کی کتابوں میں آج شہادت امام حسین ؑ کا تذکرہ موجود نہ ہوتا بلکہ حق و باطل کے اس عظیم الشان معرکہ کو وقت کے حکمرانوں نے کوئی اور رخ دیا ہوتا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .