۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ 25 لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو جموں و کشمیر میں ووٹ دینے کے حق کے بعد اس ریاست میں انتخابات منعقد کرانا کوئی معنی اور اعتباریت نہیں رکھتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاکھوں کی تعداد میں غیر ریاستی باشندوں کو جموں و کشمیر میں ووٹر بنانے کے فیصلے کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اس غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلے کو جموں و کشمیر کے عوام کے لئے لمحہ فکریہ اور پوری دنیا کے لئے چشم کشا قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی عوام کے تشخص حقوق اور مستقبل کو مخدوش بنانے اور ریاست کی ڈموگرافی تبدیل کرنے کی سب سے بڈی منصوبہ بندی ہے۔

حجۃ الاسلام آغا سید حسن الموسوی نے کہا کہ 25 لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو جموں و کشمیر میں ووٹ دینے کے حق کے بعد اس ریاست میں انتخابات منعقد کرانا کوئی معنی اور اعتباریت نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی باشندوں کو یہاں ووٹر بنانے کا کوئی بھی جواز نہیں بی جے پی حکومت اس طرح کے مضحکہ خیز ہربوں کا سہارا لیکر کشمیر میں انتخابی فوائد کے حصول کی کوشش کر رہی ہے۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی متواتر خانہ نظر بندی سے متعلق ایل جی منوج سنہا کے بیان کو حقائق سے بعید قرار دیتے ہوئے کہا کہ میر واعظ کشمیر 3 سال سے متواتر خانہ نظر بند ہے اور انہیں کسی بھی دینی سماجی یا فلاحی پرگرام میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہےآغا صاحب نے کہا کہ اگر ایل جی صاحب کا بیان حق گوئی پر مبنی ہے تو اگلے جمعہ کو دیکھا جائے گا کہ کیا واقعی میر واعظ کشمیر مرکزی جامعہ مسجد میں آکر نماز جمعہ کی پیشوائی کرسکیں گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .