۹ مهر ۱۴۰۱ |۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۴ | Oct 1, 2022
سبیل

حوزہ/ روز عاشور انجمن ناصران امام مہدی چھولان اوڑی ،ادرہ چہاردہ معصومین حوئی باڑی و سٹوڈنٹ والنٹیر کمیٹی اور ایک سماجی کارکن کی جانب سے کربلا کے پیاسے بچوں کی یاد میں ایک سبیل کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز پیرمورخہ ۱۰ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ، روز عاشور انجمن ناصران امام مہدی چھولان اوڑی،ادرہ چہاردہ معصومین حوئی باڑی و سٹوڈنٹ والنٹیر کمیٹی کے ارکان کی جانب سے کربلا کے پیاسے بچوں کی یاد میں ایک سبیل کا انعقاد کیا گیا۔

صدر انجمن ناصران امام مہدی چھولان اوڑی کشمیرسید یاسر حسین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ۱۰ محرم الحرام صبح ۹:۰۰ بجے سے نام حسین (ع) پر پانی پلانے کا یہ سلسلہ شروع ہوا اور تقریباً مغرب تک جاری رہا۔

اس درمیان انجمن کے تمام ارکان نے بڑی ہی گرم جوشی سے عزاداران حضرت سید الشہداء علیہ السلام کا استقبال کیا اور ان کی خدمت میں شربت و تبرک اور پھل پیش کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
1 + 6 =