حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد چھوترون شگر میں محرام الحرام 1444ھ کے سلسلہ میں تیسری مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس عزاء کے خطیب محترم حجت الاسلام والمسلمین سید عباس موسوی نے اپنے خطاب کے دوران کہا: قرآن کریم نے ایمان کے ساتھ ہجرت وجہاد کاذکر کیاہے، اس لیے خدا کی راہ میں ہجرت اور جہاد ایمان کا اثر ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہجرت کی دو قسمیں ہے، ہجرت کبھی جسمانی ہوتی ہے اور کبھی روحانی۔دونوں قسم کی ہجرت کامقصد خدا سے تعلق برقرار کرنا ہوتو جسمانی ہجرت،ہجرت صغریٰ اور روحی ومعنوی مقصد کے لیے ہوتو ہجرت،ہجرتِ کبریٰ ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید عباس موسوی نے کہا: جب تک ہجرت نہ کرے تو انسان حققی مومن نہیں بن سکتا۔ آج کے صاحب مجلس مسلم ابن عقیل بھی مہاجر الی اللہ تھے۔آپ نے جسمانی اور معنوی لحاظ سے ہجرت کرکے حقیقی سفیر حسین اور امام وقت کی جانثاری کا حق ادا کیا۔
خطیب محترم نے امامت وہجرت کے درمیان رابطہ بیان کرتے ہوئے کہا: وقت کے امام کی پہچان کی کوشش بھی مہاجر الی اللہ کی علامت ہے۔ امام حسین علیہ السلام کاقیام ایمان،ہجرت اور جہاد فی سبیل اللہ کی بے مثال علامت ہے۔ہمیں بھی اپنے بچوں کی تربیت کے لیے ہجرت کی راہ کو اپنانا چاہیے۔