۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ناظر عبّاس تقوی

حوزہ/ اہل سنت ہمیں دل وجان کی طرح عزیز ہیں۔مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔جو لوگ دین کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ان کا ملت تشیع سے کوئی تعلق نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ علامہ ناظر عبّاس نے عشرہ محرم الحرام کی دوسری مجلس عزا سے خطاب میں کہا ہے کہ اہل سنت ہمیں دل وجان کی طرح عزیز ہیں۔مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔جو لوگ دین کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ان کا ملت تشیع سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم دوسروں کو امام عالی مقام کی طرف دعوت دینے کا مہینہ ہے دوسروں کے مذہبی جذبات مجروح کر کے اپنے آپ سے دور کرنے کا نہیں۔امام حسین علیہ السلام کی ذات تمام مسلمانوں کے لیے مرکز وحدت ہے۔کسی بھی قسم کی منافرت کو ہوا دینا وطن کے ساتھ بھی بے وفائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارض پاک ہمارا گھر ہے۔ملت تشیع ایسے عناصر کا محاسبہ کرے گی جو ہمارے گھر میں آگ لگانا چاہتے ہیں۔کسی پر تہمت لگانا، بد عملی، قتل و غارت، دہشت گردی اور کسی کے عقائد کی تضحیک ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں ہیں۔شیعہ سنی وحدت واخوت کے ہتھیار سے ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں بھی شیعہ سنی فسادات برپا کر کے وہاں کے امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔جسے شیعہ سنی معتدل علما نے دانش و بصیرت سے ناکام بنایا۔موجودہ حالات میں وطن عزیزکے علما کو بھی مدبرانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ متنازع اور اختلافی امور کی غیر ضروری تشہیر جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ اس ایجنڈے کے پیچھے طاغوتی و استکباری طاقتوں کے خفیہ ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔ ان عالمی سازشوں کا درک کرتے ہوئے جذبات کی بجائے ہوشمندی سے کام لینا ہی حالات کا تقاضہ اور سمجھداری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .